رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید عبد الکریم موسوی اردبیلی کے انتقال پر مراجع تقلید عظام ، علمائے کرام اور حوزہ علمیہ قم کی شخصیتوں نے حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کے گھر پہونچ کر ان کے اھل خانہ کو تعزیت پیش کی ، پسماندگان سے ھمدردی کا اظھار کیا ، اپ کے لئے فاتحہ خوانی اور اپ کی مغفرت کی دعا کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله جعفر سبحانی ، حضرت آیت اللہ عبد الله جوادی آملی ، سید حضرت آیت اللہ محمد علی علوی گرگانی ، حضرت آیت الله مرتضی مقتدائی مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے نائب صدر ، آیت الله علی رضا اعرافی حوزات علمیہ ایران کے سربراہ ، آیت الله محمد علی گرامی حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد ، آیت الله علوی بروجردی ، حجت الاسلام والمسلمین شہرستانی مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله سیستانی کے نمائنده ، حجت الاسلام ملکا دفتر رهبر معظم انقلاب اسلامی قم کے رکن اور حجت الاسلام فرخ فال حوزہ علمیہ قم کے مدیر من جملہ وہ شخصیتیں تھیں جو حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کے دولت کدہ پر ان کے خانوادہ کو تعزیت پیش کرنے پہونچیں ۔
نیز مراجع تقلید عظام کے نمائندے بھی حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کے گھر، ان کے خانوادہ اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرنے کی غرض سے حاضر ہوئے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۹۸