28 November 2016 - 18:22
News ID: 424733
فونت
جنرل یحی رحیم صفوی:
فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی سیاسی اور فوجی طاقت کا زوال شروع ہو گیا ہے۔
جنرل رحیم صفوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز شمالی ایران کے پانچ سو پانچ شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جنرل یحی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے فوجی اور سیاسی حکام اب اس قابل نہیں رہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں کوئی فیصلہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور مسلح افواج کی استقامت کی بدولت آج ایران کی سرحدیں اور داخلی سلامتی پوری طرح محفوظ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے جہاد و شہادت کے راستے کو ایرانی عوام کی بقا اور حیات کی سرچشمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے شہیدوں نے دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کو ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬