رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سینیئر کمانڈر حسن فیروز آبادی نے داعش دہشت گردوں کے وحشیانہ، ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گرد گروہ کی جڑیں صہیونی اور وہابی فرقے سے ملتی ہیں۔
مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سابق سربراہ میجر جنرل فیروز آبادی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی وہابی اور داعشی گروہوں کا نظریہ ایک ہے کیونکہ یہ تینوں گروہ برطانیہ میں بنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ اسلام کی طاقت سے خوف زدہ ہیں اس لئے ہمیشہ عالم اسلام کے خلاف پیسے اور اسلحہ کے زریعہ سازشیں کرتے ہیں۔
فیروز آباد نے سعودی عرب نے خطہ میں وہابیت کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اس میں امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے۔
انہون نے مزید کہا کہ کوئی بھی طاقت ایران سے مقابلہ نہیں کرسکتا کیوں کہ ایران میں شہادت کے جذبہ موجود ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/