عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گيا ہے کہ صوبہ نینوا میں وہابی تکفیریوں کی شکست نزدیک ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گيا ہے کہ صوبہ نینوا میں وہابی تکفیریوں کی شکست نزدیک ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے صوبہ نینوا کے فوجی آّریشن روم کا دورہ کیا جہاں اعلی فوجی کمانڈروں نے انھیں داعش کے خلاف آپریشن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
عراقی وزیر اعظم نے فوجی کمانڈروں کی رپورٹ کے پیش نظر کہا کہ وہابی تکفیری داعش دہشت گردوں پر فتح نزدیک ہے اور موصل میں عنقریب داعش کا خآتمہ ہوجائۓ گا۔
واضح رہے کہ عراقی فوج نے موصل کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے فوجی آپریشن کا آغاز کررکھا ہے عراق کے صوبہ نینوا میں عراقی فوج اور رضآکار دستوں نے داعش کو پسپا کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے