06 December 2016 - 16:08
News ID: 424896
فونت
ہفتہ وقف کی مناسبت سے ؛
ہفتہ وقف کی مناسبت سے حضرت آ‌یت الله جوادی آملی نے اسراء عالمی وحیانی علوم فاونڈیشن اور جس گھر میں زندگی بسر کر رہے ہیں اس کو وقف کر دیا ہے ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی

ولی فقیہ کے نمائندہ اور امور خیریہ و اوقاف ادارہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی محمدی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو کرتے ہوئے ہفتہ وقف کی مناسبت سے حضرت آیت الله جوادی آملی کی طرف سے اسراء عالمی فاونڈیشن اور اپنے رہائشی مکان کو وقف کرنے کی خبر دی ہے ۔

انہوں نے اسراء عالمی وحیانی علوم فاونڈیشن کو حضرت آیت الله جوادی آملی کے موقوفہ میں سے جانا ہے اور وضاحت کی : میرے پاس جو وقف نامہ ہے اس کے مطابق اسراء عالمی وحیانی علوم فاونڈیشن یعنی اصلی وقف میں اسرا تحقیقاتی ادارہ ، اسرا ثقافتی و تحقیقاتی ادارہ جو اسرا تحقیقاتی ادارے سے منسلک ہیں ، پریس ، سولار کمپنی ، قم کے شہرک پردیسان میں موجود زمین اور تخصصی قران کریم سینٹر جو قم کے صفائیہ کے گلی نمبر ۱۹ میں ۷ نمبر مکان بھی شامل ہے ۔

اوقاف و امور خیریہ ادارہ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے حضرت آیت الله جوادی آملی کے دوسرے وقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انہوں نے زبانی طور پر اعلان کیا ہے کہ پہلے والا اپنا گھر جو مدرسہ سعادت کے پاس ہے اس کو بھی وقف کر دیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : اسراء عالمی فاونڈیشن کے وقف نامہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ اسراء عالمی وحیانی علوم فاونڈیشن کے نام سے جو بھی ثبت ہوا ہے اور جو اس سے متعلق ہے اور اس وقف نامہ میں اس کی وضاحت نہیں ہوئی ہے اور صیغہ وقف کے اجرا ، قبض کی قبول کے شرایط اور موقوف اور موقوف علیہم کا تعین پوری طرح احراز ہو گیا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین محمدی نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت آیت الله جوادی آملی اس سے قبل آمل میں بھی ایک وقف کیا ہے بیان کیا : انہوں نے آمل میں ایک مدرسہ کو بھی وقف کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬