‫‫کیٹیگری‬ :
07 December 2016 - 15:18
News ID: 424920
فونت
پاکستان کے مشیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں ایران کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے ۔
سرتاج عزیز


رسا نیوز ایجنسی کی تسنیم نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایران کی جانب سے اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ثالثی کے لیے آمادگی کے اعلان کے بعد، کہا کہ وہ ایران کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے دوران، دونوں ممالک کے مذاکرات میں کوئی پیشرفت حاصل نہیں ہوگی۔

سرتاج عزیز نے کہا : پاکستان، ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے لیکن ہندوستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنا نہیں چاہتا ہے۔

پاکستان کے مشیر خارجہ نے کہا : پاکستان نے اب تک ہزاروں تکفیری مدارس کو بند کردیا ہے لیکن دہشتگردی کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کو حل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ محمد جواد ظریف نے ہندوستان کے شہر امرتسر میں ہونے والی چھٹی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر کہا تھا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان چاہیں تو ایران مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬