‫‫کیٹیگری‬ :
07 December 2016 - 14:43
News ID: 424913
فونت
جماعت الدعوہ ضلع ملتان پاکستان کے ذمہ دار:
جماعت الدعوہ ضلع ملتان پاکستان کے ذمہ دار نے ملتان میں مرکز سعد بن ابی وقاص میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا یہ ملک سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ریلیف کے نام پر بیرونی این جی اوز جو کچھ کر رہی ہیں، یہ انتہائی خطرناک ہے۔
کشمیر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت الدعوہ ضلع ملتان پاکستان کے ذمہ دار میاں سہیل احمد نے ملتان میں مرکز سعد بن ابی وقاص میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حکومت مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔

انہوں نے کہا: کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد کے لئے بڑے پیمانے پر امدادی کام جاری ہے۔ فلاح انسانیت فانڈیشن کی جانب سے متاثرین کے لئے کنٹرول لائن پر مختلف مقامات پر امدادی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، جہاں متاثرین کے علاج معالجہ کی سہولیات کے علاوہ پکا پکایا کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ملتان سے بھی آج امدادی سامان کا بڑا قافلہ روانہ کیا جائے گا۔

میاں سہیل احمد نے حکومت پاکستان کو مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: جماعۃ الدعوہ اللہ کے فضل و کرم سے سیلاب، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کے موقع پر متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مددکا فریضہ سرانجام دیتی ہے۔ محض انسانی ہمدردی کو سامنے رکھ کر کام کرنے کی وجہ سے اللہ تعالٰی کام میں برکت ڈال رہا ہے۔ انسانیت کی خدمت سب کا فرض ہے، فلاح انسانیت کے رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں، جو ملک میں جہاں بھی ایمرجنسی ہوتی ہے، ان کے رضاکار بروقت اور فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا : کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا یہ ملک سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ریلیف کے نام پر بیرونی این جی اوز جو کچھ کر رہی ہیں، یہ انتہائی خطرناک ہے۔ اس موقع پر ہم چاہتے ہیں کہ رفاہی و فلاحی تنظیمیں خدمت کا کام کریں تاکہ پاکستان کو اسلام دشمن این جی اوز کی سازشوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬