07 December 2016 - 15:12
News ID: 424918
فونت
صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے دمشق میں شام کے فوجی ہوائی اڈے پر بمباری کی ۔
شام


 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا : لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں داخل ہونے والے اسرائیلی طیاروں نے نواحی دمشق میں واقع فوجی ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ تاحال صیہونی حکومت کے ذرائع نے باضابطہ طور پراس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب شامی فوج حلب میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کررہی ہے۔

اس سے پہلے جنوبی شام کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور فوجی دراندازی کی خبریں موصول ہوئی تھیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل ، جولان کے علاقے میں بفرزون قائم کرکے جنوبی علاقے میں موجود دہشت گردوں کو براہ راست کمک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬