05 December 2016 - 15:56
News ID: 424891
فونت
حجت الاسلام مختار احمد امامی:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام ادارے اس بات سے باخبر ہیں کہ جھنگ کے حالیہ الیکشن میں کامیاب کرایا جانے والا شخص کس کالعدم جماعت کا سرغنہ ہے، لشکر جھنگوی دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونیکا خود اعتراف کر چکی ہے۔
حجت الاسلام شیخ مختار احمد امامی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار احمد امامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرونی ایما پر ملک کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، عالمی سطح پر اس تاثر کو دانستہ طور پر تقویت دی جا رہی ہے کہ پاکستان میں انتہاپسند جماعتوں کو عوامی تائید حاصل ہے اور پاکستان کی عوام تکفیری گروہوں کی حامی ہے، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ثابت کرنے کی اس کوشش کو ناکام بنانے کیلئے تمام معتدل سیاسی و مذہبی قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

حجت الاسلام مختار امامی نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے سرگرم اراکین کو سیاسی دھارے میں شامل کرنے کیلئے مواقع فراہم کرنا ملک کو مزید تباہی سے دوچار کرنے کے مترادف ہے، قومی سلامتی کے تمام ادارے اس بات سے باخبر ہیں کہ جھنگ کے حالیہ الیکشن میں کامیاب کرایا جانے والا شخص کس کالعدم جماعت کا سرغنہ ہے، کالعدم جماعت لشکر جھنگوی ملک میں دہشت گردی کی ہونے والی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا خود اعتراف کر چکی ہے۔

حجت الاسلام مختار امامی نے کہا کہ داعش اور طالبان کے کھلم کھلے حامی شخص کی جیت انتہا پسند قوتوں کی حوصلہ افزائی اور دہشت گردی میں اضافے کا باعث بنے گی، ایسی دہشتگرد جماعت کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کرکے اس کی جڑوں کو ختم کرنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینا، ملک میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے شہدائے پاکستان کے پاک لہو سے غداری ہے، ملک سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی فرد کو الیکشن کی اجازت دینا آئین پاکستان سے صریحاََ انحراف ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی رہی سہی ساکھ تباہ کی، جبکہ دوسری جانب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان جھنگ الیکشن کے بعد اپنی افادیت مکمل طور پر کھو چکا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬