09 December 2016 - 22:42
News ID: 424960
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران سے منسلک جاسوس ٹیم کو سزا دینے کے سلسلے میں سعودی عرب کے حالیہ دعوؤں کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران سے منسلک جاسوس ٹیم کو سزا دینے کے سلسلے میں سعودی عرب کے حالیہ دعوؤں کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایران کے لئے کوئی ٹیم جاسوسی نہیں کر رہی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے سعودی عرب اپنے مخالفین کو ایران کے ساتھ منسلک کرکے سزا دے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کی سعودی عرب میں تمام سفارتی سرگرمیاں بین الاقوامی  قوانین کے مطابق ہیں لہذا سعودی عرب کے تمام الزامات بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عالم اسلام کو اس وقت باہمی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے جبکہ سعودی عرب عالم اسلام میں کشیدگی اور تفرقہ کو فروغ دے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمسایہ اور خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ حسن احترام اور عدم مداخلت پر مبنی ہے واضح رہے کہ سعودی عرب نے 15 افراد کو ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬