10 December 2016 - 18:03
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424974
فونت
قطر کے شہزادوں کی جانب سے تلور کے شکار کے خلاف پاکستانی کسانوں نے پرتشدد مظاہرے کئے ہیں ۔
تلور کے شکار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تلور کے شکار کے لئے قطری شہزادے کئی روز سے بھکر میں خیمہ زن ہیں اور شاہی شان و شوکت کے ساتھ جہاں پرندوں کے شکار کا شوق پورا کیا جا رہا ہے وہیں محنت سے اُگائی فصلیں بھی روندی جا رہی ہیں ۔ جس کیخلاف ماہنی گاؤں اور دیگر علاقوں کے کاشتکار احتجاج کیلئے نکل پڑے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

قطری شہزادے کا خط تو وزیراعظم نواز شریف کو بچانے کیلئے تھا لیکن اس کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑگئی۔ تلور کے شکار میں مصروف قطری شہزادوں نے بھکر میں کئی ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو تباہ کر دیا جبکہ فصلوں کی تباہی پر احتجاج کرنیوالے کاشتکاروں کو پولیس نے لاٹھی چارج کا نشانہ بنا ڈالا۔

حالات بگڑنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے کسانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تو انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔

تلور کے شکار کیلئے قطری شہزادے کئی روز سے بھکر میں خیمہ زن ہیں اور شاہی شان و شوکت کیساتھ جہاں پرندوں کے شکار کا شوق پورا کیا جا رہا ہے وہیں محنت سے اُگائی فصلیں بھی روندی جا رہی ہیں جس کیخلاف ماہنی گاؤں اور دیگر علاقوں کے کاشتکار احتجاج کیلئے نکل پڑے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

کاشت کاروں کو قطری شہزادوں کے شوق کی راہ میں حائل ہوتے دیکھ کر پولیس آپے سے باہر ہوگئی اور مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔

مظاہرین نے شکار کیلئے قائم کی گئی خیمہ بستی کے گھیراؤ کی دھمکی دی تو حالات بگڑتے دیکھ کر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر مذاکرات کیلئے آئے اور متاثرہ کسانوں کو معاوضے کی ادائیگی کا یقین دلایا جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق قطر کے شاہی خاندان کے افراد کی طرف سے تلورکے شکار کے دوران چنے کی فصل کو نقصان پہنچنے پر احتجاج کے دوران کسانوں کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی ہے ۔

کسانوں کے ایک گروپ نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مقامی باشندوں کو ماہنی میں جمع ہونے کو کہا اور اس کے بعد عرب شہزادوں اور شکاریوں کے کیمپوں کی جانب مارچ کیا لیکن پولیس نے انہیں وہاں پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا ۔

مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ قطری اور عرب شہزادے اس علاقے سے نکل جائیں ۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا ۔

بھکر ضلع کے مقامی باشندوں اور کسانوں کا کہنا تھا کہ عرب شہزادے سیزن کے دوران پیدا ہونے والی فصل کو تباہ کررہے ہیں ۔ مظاہرین نے عرب شکاریوں اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ  قطری شہزادوں کا شوق پاکستانی عوام کیلئے وبال جان بن گیا۔ تلور کے شکار کے دوران شہزادوں کی بھاری بھرکم گاڑیوں نے بھکر میں سینکڑوں ایکڑ پر پھیلی چنے کی فصلیں تباہ کر دیں۔ متاثرہ کاشتکار صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل مانکیرا کے علاقے ماہنی میں احتجاج کے لئے نکلے تو پولیس نے لاٹھیاں تھام لیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۱۶/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬