رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خشرو کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطی کے خطے اور عالمی سطح پر اسلامی ۔
انتونیو گوتیرش اقوام متحدہ کے قائم مقام سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جگہ ۲۰۱۷ کے آغاز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔
اس موقع پر غلام علی خشرو نے کہا کہ غیرجانبداری، ایمانداری اور انسانی حقوق کی پاسداری اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کو انکے فرائض انجام دینے میں مدد کریں گے۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ خطے میں امن و سلامتی اور استحکام کے قیام کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کیساتھ تعاون بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتونیو گوتیرش جوہری معاہدے کے تمام فریقین کو اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی تاکید کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/