
رسا نیوز ایجنسی کی العهد نیوز سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے صور لبنان کے سربراہ حجت الاسلام علی یاسین نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں انتظامیہ کی ہاتھوں دھشت گردانہ نیٹورک پکڑے جانے پر ان کی قدر دانی کی ، ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا: ہم لبنانی فوج کے ساتھ ہونے والی ھر قسم کی زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں کیوں کہ فوج شھریوں کی حفاظت و بقا اور ملک کی امنیت کی ضامن ہے ، فوج پر اٹیک گویا لبنانی شھریوں پر اٹیک ہے ۔
انہوں نے لبنان کے صدر جمھوریہ سے درخواست کی کہ تمام لبنانیوں پر پدرانہ نگاہ رکھیں تاکہ سبھی آپ سے درخواست کر سکیں اور ملک کے مسائل ختم ہوسکیں ۔
لبنان کے اس عالم دین نے شام کے علاقہ حلب میں دھشت گردوں کی شکست کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حلب کی آزادی بہت قریب ہے ، حلب میں مجاھدین کی پیروزی علاقہ کے محاسبات میں تبدیلی اور تکفیری و صھیونی دھشت گردوں سے جنگ کے خاتمہ کا سبب بنے گی ۔
حجت الاسلام یاسین نے حلب کی پیروزی کو آزادی فلسطین کا مقدمہ بتایا اور کہا کہ تکفیریوں پر پیروزی صھیونیوں پر پیروزی شمار کی جاتی ہے ۔
جمعیت علمائے صور لبنان کے سربراہ نے لبنان میں نئی حکومت تشکیل پانے میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے کا مقصد موجود الیکشن قوانین کی بقا جانا اور کہا : یہ پارٹیاں نہیں چاہتیں کہ عصر حاضر کی ضرورتوں کے تحت الیکشن کا نیا قانون بنایا جائے اور پارلیمںٹ تک حقیقی نمائندوں کی رسائی ہو ۔
انہوں نے تاکید کی کہ نئے الیکشن قوانین ملک کے موجودہ بحرانوں کے خاتمہ نیز سماجی ، سیاسی اور اقتصادی ترقی کا باعث ہوں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۲۸