
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین لبنان کے شیعہ عالم دین اور مسجد امام حسین(ع) بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام احمد قبلان نے اپنے بیان میں کہا: جو حکومت قوم کی خدمت نہ کر سکے وہ غیر قانونی ہے کیوں کہ قوم حکومت کو قانونی شکل و صورت عطا کرتی اور اگر قوم کی خدمت ہی فراموشی کے حوالے کردی جائے تو وہ حکومت غیر قانونی ہوگی ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 60 فی صد لبنانی نامطلوب حالات سے روبرو ہیں کہا : جب قوم مختلف میدانوں میں مشکلات سے دست و پنجہ نرم کرے گی تو یقینا ملک کو خطرات لاحق ہوں گے ۔
سرزمین لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے پوسٹوں کی دستیابی میں سیاست مداروں کے آپسی ٹکراو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا: کیبنٹ میں سہمیہ کا مطالبہ اور الیکشن کے نئے قانون کی تصویب میں سنگ اندازی سیاسی پارٹیوں کے درمیان شدید اختلافات کا بیانگر ہے ، جب سیاست دانوں پر فساد کی ذھنیت حاکم ہوگی ان سے امید نہیں لگائی جاسکتی ۔
حجت الاسلام قبلان نے قومی یکجہتی اور اتحاد کی اھمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آئین سے تمسک ، بنیادی اصلاحات کی انجام دہی ، قبائلی سیاست کا الغاء ، وزارت خانوں کا پارلیمنٹ سے الگ ہونا ، محاسبات کو اکٹیو کیا جانا ، فسادات سے مقابلہ اور مفسدین کو سزا دیا جانا حکومت کے وظائف ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۸