
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب شیخ الازھر مصر شیخ عباس شومان نے عید میلاد النبی(ص) پروگراموں کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منائے جانے کی تاکید کی اور کہا: مسلمان مرسل آعظم(ص) کے اخلاق حسنہ اور اپ کی سیرت طیبہ کو اپنائیں اور اپنی حیات میں صداقت و امانت داری کی مراعات کرتے ہوئے خود کو کینے و حسد اور غیبت سے دور رکھیں ۔
انہوں نے عید میلاد النبی(ص) کے پروگراموں میں افراط و تفریط سے پرھیز کی تاکید کی اور کہا : بعض لوگ مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی (ص) کی ولادت کا جشن ایسے حالات میں حرام قرار دے رہے ہیں اور اس کے انعقاد کا انکار کررہے ہیں جب پروردگار نے سات آسمانوں میں اپ کی ولادت کا جشن برپا کیا اور سورہ احزاب کی 56 ویں آیت میں فرمایا کہ تمام فرشتے اور مومنین رسول اکرم (ص) پر دورود بھیجتے ہیں ۔
شیخ عباس شومان نے بیان کیا: نبی اکرم(ص) کے اخلاق اور اپ کی سیرت پر عمل محفلوں میں کھانے اور میٹھائیاں تقسیم کرنے سے کہیں بہتر ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۱