رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی کمیٹی تقریبات عید میلادالنبیؐ کے زیراہتمام پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بروز اتوار سب بڑا مرکزی جلوس عید میلادالنبیؐ لاہور ریلوے سٹیشن سے نہایت تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام سے نکالا جائے گا۔
جلوس میں ہزاروں فرزندان توحید اللہ ہُو کے ورد کیساتھ شرکت کریں گے۔ مرکزی جلوس میں 50 سے زائد علاقائی جلوس بھی راستوں میں شامل ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار کمیٹی کے صدر الحاج ملک آفتاب ربانی نے کیا۔
جلوس کے شرکاء کی فضائی نگرانی کی جائے گی، عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ جلوس کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں، رضا کار دستے تشکیل دیئے جا چکے ہیں، جلوس کے راستے میں سٹریٹ لائٹس، پانی کے ٹینکر اور صفائی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔
تقریبات کا آغاز قومی سلامتی اور ملکی یکجہتی کی دعا اور 101 گولوں کی سلامی سے ہوگا۔ فضا میں رنگ برنگ غبارے اور کبوتر چھوڑے جائیں گے۔مسئلہ کشمیر کے حل پر تاکید/۹۸۸/ن۹۴۰