رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرین کی الوفاق جماعت کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شیخ علی سلمان کے عمر قید کی سزا کے فیصلے کی توثیق پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : صرف لوگوں کے اقتدار پر انحصار کے ساتھ ممالک اور ریاستوں کی حکومتوں کی سلامتی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین کی الوفاق جماعت کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کی عمر قید کی سزا کے فیصلے کی توثیق پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اس قسم کے اقدامات سے بحرین کی مشکلات حل نہیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : پرامن اور اعتدال پسند ہنماؤں کے خلاف غیر منصفانہ فیصلوں میں، سخت گیر اقدامات کے نتیجے میں بحرین کی مشکلات میں نہ صرف کوئی کمی واقع نہیں ہو گی بلکہ وہ لوگ، ناامید بھی ہو جائیں گے جو پرامن جدوجہد پر ایمان رکھتے ہیں۔
بہرام قاسمی نے اپنے بیان میں بحرین ظالم حکومت کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: غیر علاقائی ممالک کو فوجی اڈوں دینے اور غیرملکی فوجیوں کی قبولیت بحرینی حکومت کی پائیداری اور امن کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : بیرونی طاقتوں کو اڈے دینا اور غیر ملکیوں کو سیکورٹی اداروں میں بھرتی کرنا سیاسی بحران کے حل کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی : عوامی طاقت اور قومی آشتی کے ذریعے ہی کسی بھی ملک کی سلامتی اور اقتدار کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی کریمنل کورٹ نے پیر کے روز بحرین کی الوفاق جماعت کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شیخ علی سلمان کے خلاف ۹ سال تک سزا کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ حالانکہ ان پر لگائے تمام الزامات ثابت نہیں ہو سکے ہیں مگر آل خلیفہ نے اپنے ظالمانہ اقدام کے تحت ان کی سزا میں توثیق کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۸۶/