‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2016 - 17:13
News ID: 425067
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ۱۷ ربیع الاول ولادت حضرت مرسل آعظم(ص) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: افواہوں کے بل پر آبرو ریزی اسلام اور شریعت کے خلاف ہیں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا ، ۱۷ ربیع الاول ولادت حضرت مرسل آعظم(ص) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغمبر اسلام(ص) اور اهل بیت عصمت و طهارت علیهم السلام کے صدقہ میں عالم اسلام کی مشکلات جلد از جلد حل ہوجانے کی امید ظاھر کی ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمارے دشمن عھد و پیمان شکن ہیں ، ایران پر لگی مزید اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے امریکا کی پیمان شکنی کی شدید مذمت کی اور کہا: امریکا نے پابندیوں میں توسیع دے کر عھد شکنی سے کام لیا ہے ، جیسا کہ ایک امریکن منصب دار نے کہا ہے کہ « ایرانیوں کو پابندیوں کی عادت کر لینی چاہئے کیوں کہ آئندہ سال تحریموں میں مزید اضافہ ہوگا » لھذا ان غنڈوں کے مقابل قیام ضروری ہے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: ہم نے برجام میں مدمقابل کو بہت زیادہ امتیازات دئے ہیں پھر بھی اگر مدمقابل نامردی اور پیمان شکنی کرنا چاہے تو ناقابل تحمل ہے جس کے لئے ہمیں مکمل طور سے تیار رہنا چاہئے ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: البتہ اس سلسلے میں جلد بازی بہتر نہیں ہے ، ہمیں منتظر رہنا چاہئے کہ آیا امریکن برجام کو پھاڑ دیتے ہیں یا نہیں ، اگر انہوں نے پابندیوں کی توسیع کو جامہ عمل پہنایا تو اس کا مناسب جواب بھی ضروری ہے ، البتہ حکمراں اور ذمہ دار افراد برجام نقض کئے جانے کے سلسلے میں مکمل طور سے آمادہ رہیں مگر خود اس سلسلے میں کوئی قدم آگے نہ بڑھائیں ۔

انہوں نے ایران کے سلسلے میں حال ہی میں انگیلنڈ کے منصب دار کی جانب سے کہی گئی باتوں پر سخت رد عمل کا اظھار کیا اور کہا: انگلینڈ کے وزیر اعظم نے عرب کنٹری میں ایران کے خلاف باتیں کی اور عرب شیوخ بھی کس قدر سادہ لوح ہیں کہ ان غربیوں کی باتوں میں آجاتے ہیں اور دھوکہ کھا جاتے ہیں ۔

سرزمین قم کے اس مشھور مرجع تقلید نے مزید کہا: ان ممالک نے شیوخ عرب سے بھیک منگی کر کے بہترین در آمد کسب کی ہے مگر شیوخ عرب آگاہ رہیں کہ یہ اپنے عھد وفاداری پر ثابت قدم نہیں رہنے والے ، عرب حکمراں اس سے درس حاصل کریں اور ہوشیار و بیدار رہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی تعلیمات انسانوں کی دنیا و آخرت دونوں ہی میں کامیابی و کامرانی کی ضامن ہے کہا: اسلام نے انسانوں کی جان ، مال ، ناموس اور عزت و آبرو دونوں ہی کو محترم جانا ہے ، چاہے وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلمان ، جب تک ہمارے خلاف نہ جائیں اور ہم سے بر سرپیکار نہ ہوں یعنی کافر حربی کا مصداق نہ ہوں وہ محترم ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے حضرت رسول اسلام(ص) سے منقول ایک روایت بیان کرتے ہوئے کہا : تین قسم کے افراد کی عزت و آبرو محفوظ نہیں ہے ، ایک : وہ جو کھلم کھلا فسق انجام دے ۔ دوسرے : ظالم حکمراں اور تیسرے :  دین میں بدعت گذار رھنما ۔ ان تینوں کے راز فاش کئے جا سکتے ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی: ہمارا انقلاب اسلامی بھی انہیں بنیادوں پر استوار رہا ہے ، ملک میں جابر و ظالم بادشاہ تھے ہم نے ان کا راز برما کردیا اور ان کے مقابل اٹھ کھڑے ہوئے ۔

اس مرجع تقلید نے یہ بیان کیا: افسوس ہمارے معاشرے کے بعض افراد ان اصولوں کی مراعات نہیں کرتے و احتمالات کی بنیاد پر لوگوں کی آبرو ریزی کر بیٹھے ہیں ، افواہوں کے بل پر لوگوں کی حیثت کو داغدار کرتے ہیں جبکہ یہ تمام باتیں اسلام اور شریعت کے خلاف ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے واضح طور سے کہا: مجھے نہایت افسوس ہے کہ کیوں بعض کی عزت بعض کے نزدیک محترم نہیں ہے ، بڑی آسانی کے ساتھ لوگوں کے بارے میں افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں ، انہیں متھم کردیا جاتا ہے جبکہ جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے افشاگری کرنا مناسب نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۷۸۳

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬