14 December 2016 - 17:29
News ID: 425072
فونت
شام کے صدر بشار اسد کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد سیکڑوں دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔
شامی باغیوں کا ہتھیار ڈالنا


رسا نیوز ایجنسی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا سے رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد جنوبی دمشق کے کناکر قصبے کے ڈیڑہ ہزار مسلح باغیوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور خود کو متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا-

باغیوں نے اپنے ہتھیار متعلقہ اداروں کے حوالے کرتے ہوئے معمول کی زندگی گذارنے کا اعلان کیا اور اس کے بعد کسی بھی ایسی تخریبی کارروائی میں حصہ لینے سے اجتناب کرنے کا وعدہ کیا جو قومی سلامتی کے نقصان میں ہو-

اب تک صوبہ ریف دمشق کے مختلف علاقوں کے سیکڑوں مسلح باغی، صدر بشار اسد کی جانب سے عام معافی کے اعلان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہتھیار متعلقہ اداروں کے سپرد کر چکے ہیں اور معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹ گئے ہیں-

دو ہزار سولہ میں شام کے صدر بشار اسد کی جانب سے عام معافی کے مطابق مسلح افراد یا کسی بھی وجہ سے ہتھیار رکھنے والے یا عدالت میں مقدمات کا سامنا نہ کرنے والے افراد، صدر کے اعلان کے مطابق خود سپردگی کی صورت میں تمام سزاؤں سے معاف ہو جائیں گے- 

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کے دوران شام کی فوج کی پے درپے کامیابیوں خاص طور سے حلب کی آزادی کے بعد صدر بشار اسد کی جانب سے معافی کے اعلان کے بعد ہتھیار ڈالنے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬