رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے سعید جلیلی نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان وبلوچستان میں ہفتہ وحدت کے آغاز کی مناسبت سے شیعہ اور سنی علما کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پرامن ایٹمی مسئلے اور ایران کی سینٹری فیوج مشینوں کے بارے میں مغربی ملکوں اور استکبار کی چند سالہ نفسیاتی جنگ، پابندی اور سودے بازی، محض ایک بہانہ تھا تاکہ ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکا جاسکے-
رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ این پی ٹی معاہدے میں صرف چند ملکوں کو ہی ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے کہا کہ مغربی ملکوں کا یہ فیصلہ قدیم استکبار کی منطق ہے-
سعید جلیلی نے کہا کہ آج صیہونی حکومت کے مد مقابل ایک مزاحمتی محاذ ہے جو مجسم دینی دھڑا ہے اور اسی محاذ کی کاروائیوں کے سبب، غاصب صیہونی حکومت کو سخت ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے-/۹۸۸/n۹۴۰