‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2016 - 16:34
News ID: 425057
فونت
ایران کے صدرمملکت:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پیغمبر اکرم (ص) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت اور ہفتۂ وحدت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت طیبہ کو مسلمانوں کے ذاتی اور سماجی تعلقات کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے-
حجت‌الاسلام والمسلمین حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی رات ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) اور ائمہ اطہار علیھم السلام کی سیرت طیبہ اور اسلامی اقدار کی بنیاد پر اخلاقیات کی تعمیر اور حق و انصاف کا قیام ایران کے اسلامی انقلاب کے اصلی اہداف و مقاصد میں سے ہے-

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ ریسرچ و تحقیقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علمی و سائنسی ترقی کی شرح کے تعین کے لئے بین الاقوامی معاہدوں اور معیارات کو مد نظر رکھے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی- صدر مملکت نے اپنے خطاب میں تحقیقاتی شعبوں اور ملکی صنعت و پیداوار کے درمیان رابطے پر بھی زور دیا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬