‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2016 - 16:38
News ID: 425058
فونت
مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ:
مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے تہران میں وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کو دشمنوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے اتحاد کا مظہر قرار دیا ہے-
 آیت  اللہ محسن اراکی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیۃ اللہ محسن اراکی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز جمعرات سے تہران میں ہو رہا ہے ۔

انہوں‌ کہا کہ اس سال بھی پورے ایران اور پورے عالم اسلام میں ہفتہ وحدت کے پروگرام گذشتہ برسوں سے زیادہ آب وتاب کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں اور یہ چیز اسلامی اتحاد کی تقویت کی علامت ہے-

آیۃ اللہ محسن اراکی نے اتحاد کے مسئلے اور تکفیری گروہوں کے مقابلے کو تہران کی بین الاقوامی کانفرنس کا اہم محور قرار دیا اور کہا کہ ہر سال، عالم اسلام میں ہفتہ وحدت کے پروگرام گذشتہ برسوں کی نسبت زیادہ پرشکوہ ہوتے ہیں-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران کی بین الاقوامی کانفرنس میں تین سو بیس ملکی اور غیر ملکی شخصیات شرکت کر رہی ہیں، کہا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلانے کے، دشمنوں کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬