17 December 2016 - 19:27
News ID: 425114
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران:
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے ایران مخالف اقدام کا جائزہ لینے کے لئے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے-
محمد جواد ظریف

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی کوآرڈینیٹر کو خط ارسال کر کے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں امریکہ کے ذریعے توسیع کئے جانے کے اقدام کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کا اجلاس طلب کریں-

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی کوآرڈینیٹر فیڈریکا موگرینی کے نام ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کرکے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے تعلق سے امریکہ کی عہد شکنی کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ ایٹمی معاہدے کے سبھی فریقوں کو ضروری معلومات فراہم کرکے مشترکہ جامع ایکشن پلان یا ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس طلب کریں-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬