پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ایران جانے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ۸ افراد جان بحق اور ۷ زخمی ہوگئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاون نیوز نے خبر دی ہے کہ زائرین کو ایران لے جانے والی مسافر بس کی ٹرک سے ٹکر ضلع چاغی کے قریب ہوئی، تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، آگ سے جھلسنے کے باعث مسافروں کی جان بحق ہوئی جبکہ 7 زخمیوں کو بھی قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی عہدیداروں کے مطابق کوئٹہ سے زائرین کو ایران کے علاقے تفتان لے جانے والی مسافر کوچ نوکنڈی کے قریب لانڈھی کے مقام پر دوسری جانب سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی۔
بعض رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والے 8 افراد میں سے 4 کی شناخت ہوچکی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے