18 December 2016 - 13:15
News ID: 425143
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے ایران مخالف اقدام کا جائزہ لینے کے لئے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔
ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے کی درخواست

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سحر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے ایران مخالف اقدام کا جائزہ لینے کے لئے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی کوآرڈینیٹر کو خط ارسال کر کے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں امریکہ کے ذریعے توسیع کئے جانے کے اقدام کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کا اجلاس طلب کریں۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی کوآرڈینیٹر فیڈریکا موگرینی کے نام ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کرکے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے تعلق سے امریکہ کی عہد شکنی کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ ایٹمی معاہدے کے سبھی فریقوں کو ضروری معلومات فراہم کرکے مشترکہ جامع ایکشن پلان یا ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس طلب کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬