20 December 2016 - 21:03
News ID: 425186
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایسے واقعات سے دہشت گردوں کے وحشیانہ چہرے کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔
محمد جواد ظریف و سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا : دہشت گرد کسی بھی سرحد کے قائل نہیں ہیں اور تہران، ماسکو اور انقرہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں نظریاتی ہم آہنگی پیدا کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وضات کرتے ہوئے تاکید کی : دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ جنگ کے لئے دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کا جذبہ موجود ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے انقرہ میں روس کے سفیر کے قتل پر ماسکو کے ساتھ ایرانی قوم اور حکومت کی ہمدردی پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے روسی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ دہشت گرد گروہوں اور ان کے اقدامات کے لیے کسی توجیہ اور جواز کا قائل نہیں ہے۔

انہوں نے ایران اور روس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر قرار دیا اور کہا : اس سلسلے میں دونوں ملکوں کا تعاون کامیاب رہا ہے اور شام کے عوام کو امداد پہنچانے کا راستہ ہموار ہوا ہے۔

محمد جواد ظریف نے بیان کیا : ماسکو میں منعقد ہونے والی سہ اور دو فریقی نشستوں میں سنجیدگی سے علاقائی مسائل، شام کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف مقابلے کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران شامی بحران کے سیاسی حل، دو طرفہ مسائل اور مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اس ملاقات میں ترکی میں روس کے سفیر کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس جرم سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لیے ماسکو کے عزم میں مزید اضافہ ہوا ہے اوردہشت گرد اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔ ماسکو شام کی قانونی حکومت کی حمایت سے ہاتھ نہیں کھینچے گا۔۹۸۹/ /ف ۹۳۰/ک۴۱۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬