رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نائب مستقل مندوب غلام حسین دہقانی نے جنرل اسمبلی کی قرارداد ایل پچیس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرارداد سے ثابت ہو گیا کہ انسانی حقوق کا دم بھرنے والوں کے اقدامات میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں پائی جاتی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پیر کے روز کینیڈا کی تحریک پر ایران کے خلاف ایک قرار داد پاس کی ہے جس میں ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایران کے نمائندہ دفتر نے مذکورہ قرارداد کو جانبدارانہ اور سیاسی محرکات کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ایسی قرارداد منظور نہیں کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اصل باشندوں اور سیاہ فاموں کے حقوق پامال کرنے والی کینیڈا کی حکومت کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کے خلاف ایسی قرارداد کی منظوری غیر منصفانہ ہے۔
انہوں نے کینیڈا کے اس اقدام کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف وزری کا ارتکاب کرنے والے ملکوں کی جانب سے ایران مخالف قرارداد کی حمایت، مضحکہ خیز ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰