21 December 2016 - 21:57
News ID: 425205
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے وسطی ایشیا کے علاقے کے اپنے دورے کا آغاز آرمینیا سے کیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی دورہ وسطی ایشیا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، پڑوسی اور علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے آرمینیا کے صدر کی سرکاری دعوت پر بدھ کے روز ایروان کے لئے روانہ ہو گئے۔

صدر مملکت نے اپنے دورہ آرمینیا کے لئے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران، وسطی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

انھوں نے وسطی ایشیا اور قفقاز کے تین ملکوں آرمینیا، قزاقستان اور قرقیزستان کے ساتھ ایران کے قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ممالک، مشرق، مغرب اور شمال سے اتصال کے لئے ایران کے کوریڈور کا حصہ ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ بھی کہا کہ اس دورے میں وہ تجارتی تعلقات کی توسیع کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔ ان کے دورہ آرمینیا میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط بھی ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، اپنے دورہ آرمینیا کے بعد قزاقستان اور قرقیزستان کا بھی دورہ کریں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬