رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ چودھری نثار پہلے سپریم کورٹ کو بتائیں کہ وہ انتہا پسندوں کے سہولت کار ہیں یا نہیں، پھر ہم تنقید کریں۔
ٹنڈو آدم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا نیا آئی جی پولیس 21 یا 22 گریڈ کا افسر ہوگا لیکن صوبے میں چودھری نثار کی مرضی کا آئی جی نہیں لگے گا، اگر چوہدری نثار کے کہنے پر آئی جی کا تقرر ہوا تو پھر اعتراض ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار پہلے سپریم کورٹ کو بتائیں کہ وہ انتہا پسندوں کے سہولت کار ہیں یا نہیں، پھر ہم تنقید کریں۔ ایک سوال کے جواب پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس پر بلاول بھٹو کے چار مطالبات نہیں مانے گئے تو پھر پوری تحریک چلائیں گے ۔
واضح رہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو جبری رخصت پر بھیج دیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/