22 December 2016 - 16:15
News ID: 425222
فونت
پیمان جبلی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلیویژن کی عالمی سروس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا علمبردار ہے اور وہ سامراجی محاذ کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے۔
پیمان جبلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلیویژن کی عالمی سروس کے سربراہ پیمان جبلی نے شام کے شہر حلب کی آزادی کے بارے میں میڈیا کی تحریفات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگرد، روزانہ شام اور عراق کے عوام کے خلاف ہولناک قسم کے جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں لیکن بین الاقوامی حلقوں اور مغربی اورعرب میڈیا میں کسی ردعمل کا مشاہدہ نہیں کیا جاتا ہے۔

آئی آر آئی بی کی کی غیر ملکی نشریات کے سربراہ نے کہا کہ جب حلب کے نہتے شہریوں پر کیمیاوی حملے کئے جا رہے تھے اس وقت کسی بھی ملک نے احتجاج نہیں کیا بلکہ بعض ملکوں نے تو کانفرنس کا انعقاد کرکے یہ طے کیا کہ دہشت گردوں کی کس حد تک مدد کی جائے۔

پیمان جبلی نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابیوں اور اس سلسلے میں دہشت گردوں کا دفاع کرنے والے ذرائع ابلاغ کے غلط اور منفی پروپیگنڈے کے بارے میں کہا کہ ان ذرائع ابلاغ نے حلب میں نسل کشی کے بہانے نفسیاتی، سیاسی اور تشہیراتی  فضا سازگار بنائی ہے اور سلامتی کونسل نے بھی شامی فوج کی پیشقدمی روکنے کے لئے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔

آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ نے عالمی میدان میں ایران کی ایکسٹرنل سروسز کی نشریات کے بارے میں بھی کہا کہ یہ چینلز حقیقی انکشافات کے سبب شروع سے ہی اپنے حریفوں کی یلغار کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی آر آئی بی کی عالمی سروسز نے دنیا کے مختلف علاقوں میں غیر مسلموں کا بھی دفاع کیا ہے اور اسی سبب سے اقوام عالم نے ہماری نشریات کا خیر مقدم کیا اور ان کو سراہا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬