23 December 2016 - 19:58
News ID: 425236
فونت
امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر نے اپنی مدت صدارت پوری ہونے سے قبل’’مسلم رجسٹریشن پروگرام ‘‘ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکا میں مسلم رجسٹریشن پروگرام ختم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر باراک اوبامہ نے اپنی مدت صدارت پوری ہونے سے قبل’’مسلم رجسٹریشن پروگرام ‘‘ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اوبامہ نے یہ بڑا قد م نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے ایک دن بعد اٹھایا ہے ، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پرپابندی لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے 9/11 کے بعد سے جاری ’’مسلم رجسٹری پروگرام‘‘ کو سرکاری طور پر ختم کر دیا ہے ،تاہم یہ نظام سال 2011ء سے غیر موثر تھا۔ اب ٹرمپ کو اس سلسلے میں اگر کوئی پروگرام شروع کرنا ہوگا ، تو انہیں دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ این ایس ای ای آر ایس کا استعمال خاص طور پر عرب اور مسلم ممالک کے شہریوں کا ٹریک ریکارڈ رکھنے کے لئے کیا جاتا تھا۔

اوباما نے سال 2011 ء میں ہی اس کو منسوخ کر دیا تھا تاہم اس کو سرکاری طور پر ختم کرنا اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے مضبوط پیغام مانا جائے گا۔یاد رہے کہ سال 2002ء میں بش انتظامیہ نے یہ سسٹم شروع کیا تھا۔

اس کے تحت مسلم ممالک سے آنے والے لوگوں کو اپنی زیادہ سے زیادہ معلومات مہیا کرانی ہوتی تھی،جبکہ جو لوگ 30 دن سے زیادہ امریکہ میں رہنے کا ارادہ رکھتے تھے ، ان کو مزید معلومات دینی پڑتی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬