24 December 2016 - 22:29
News ID: 425271
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے مطالبات کی حمایت اور صہیونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کی مخالفت کرتا رہے گا۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مخالفت میں قرارداد منظور ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ تہران فلسطینیوں کے مطالبات کی حمایت اور صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدام کی مخالفت میں ہر اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیاں تعمیر کرنے کے تعلق سے صیہونی حکومت کی پالیسیاں اور اقدامات بین الاقوامی قوانین و حقوق کے منافی ہیں اور ایران نے بارہا اس نکتے پر تاکید کی ہے-

ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ بعض طاقتوں کی طرف سے صیہونی حکومت کی حمایت کی طویل تاریخ اور خاص طور پر اسرائیل کے خلاف قرارداد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کئے جانے کے متعدد واقعات کے باوجود مذکورہ کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا خاتمہ چاہتی ہے اور فلسطینیوں کے حقوق انہیں واپس دلانے کا ارادہ کرچکی ہے ہرچندکہ  تجربے نے یہ ثابت کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے ابھی تک کسی بھی بین الاقوامی قانون اور منشور کی پابندی نہیں کی ہے-

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کرکے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر روک دے- اسرائیل نے اس قرارداد کی منظوری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬