
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتے کو دنیا کے سبھی ملکوں کے اسپیکروں کے نام ارسال کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیغمبران الہی کی تعلیمات امن و صلح، عدل و انصاف اور انسانیت کی نجات کی نوید دیتی ہیں اور آج کی دنیا کو پیغمبران الہی کی تعلیمات کی ہر دور سے زیادہ ضرورت ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے اس پیغام میں پیغمبر خدا حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت اور نئے عیسوی سال کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام جیسے عظیم پیغمبران الہی کے اہداف و مقاصد تک پہنچنے کے لئے ادیان الہی کے درمیان مکالمہ اور گفت و شنید ناگزیر امر ہے-
ڈاکٹر لاریجانی کے اس پیغام میں پارلیمان میں عوام کے منتخب نمائندوں کی اہمیت اور ان کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالمی امن و صلح کی برقراری کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/