25 December 2016 - 18:41
News ID: 425288
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے بحر اسود میں روسی طیارے کو پیش آنے والے سانحے پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے روسی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے روسی طیارے ٹی یو ایک سو چوّن کے گر کر تباہ ہونے اور اس میں سوار نوے سے زیادہ افراد کی موت پر روسی حکومت و عوام اور متاثرین کو تعزیت پیش کی ہے۔ روسی جہاز کے حادثے میں ہلاک فراد میں ۹ صحافی بھی شامل ہیں۔

روسی وزارت د فاع کا ٹی یو ایک سو چوّن طیارہ سوچی ایئرپورٹ سے پرواز کے کچھ ہی منٹ بعد ریڈار سے اوجھل ہوگیا۔

اس طیارے میں صحافی ، فوجی اہلکار اور موسیقی داں سوار تھے ۔ روسی طیارے کا ملبہ بحراسود میں مل گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے کے ٹکڑے ساحلی شہر سوچی سے ڈیڑہ کلو میٹر دور بحیرہ اسود سے ۵۰ سے۷۰ میٹر کی گہرائی سے ملے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک شخص کی لاش ملنے کی بھی تصدیق کی۔ اس سے پہلے طیارے کے ریڈار سے غائب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

جہاز کے تباہ ہونے سے پہلے روسی خبر رساں ادارے آر ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ روس کی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹی یو۔

واضح رہے کہ۱۵۴طیارہ بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع روس کے تفریحی شہر سوچی سے اڑان بھرنے کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ شام کے شہر لاذقیہ جا رہا تھا، جہاں روس کے فوجی اڈے پر سال نو کے موقع پر جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬