27 December 2016 - 19:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425331
فونت
ترکی کی پولیس نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا احترام نہ کرنے والے ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترکی حکومت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی پولیس نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا احترام نہ کرنے والے ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا ہے صدر اردوغان کا ترک قوم پر عتاب اور عذاب جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کی پولیس نے ہوٹل مالک سینول بران کو صدر رجب طیب اردوغان کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار کئے گئے شخص کے وکیل اوزگور ارفع نے بتایا کہ ان کے مؤکل نے کہا تھا کہ وہ ترکی کے صدر کو چائے پیش نہیں کریں گے۔

گرفتار شخص کے وکیل کے مطابق پولیس نے ہوٹل کے مالک سینول بران کو ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

وکیل کے مطابق جمہوریت اخبار کی سکیورٹی کے لئے تعینات پولیس افسر نے ہوٹل مالک کو تضحیک آمیز رویئے میں یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ اگر رجب طیب اردوغان ان کے ہوٹل میں آئے، تو وہ انہیں چائے پیش نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬