
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوھدری نے ماسکو میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے اختتام کے بعد کہا کہ اس اجلاس میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق مثبت اور تعمیری مذاکرات انجام پائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے حکام نے افغانستان میں امن کی برقراری کو علاقے اور دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ضروری قرار دیا۔
اعزاز احمد چوھدری نے یہ بھی کہا کہ تینوں ممالک کے حکام نے اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذکرات کے احیاء کے لیے طالبان کے خلاف عائد پابندیوں سے متعلق لچکدار رویہ اپنانا چاہیے۔
واضح رہے اس اجلاس میں کابل کو دعوت نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے افغانستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور سینٹ نے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے منگل کے دن ماسکو میں روس، چین اور پاکستان کی شرکت سے افغانستان کی صورت حال پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰