29 December 2016 - 16:51
News ID: 425360
فونت
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی :
حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی نے کہا : ۲۹ دسمبر کو رونما ہونے والے تاریخی دن کو ایرانی عوام کی جرات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے بھی تہران میں مصلائے امام خمینی عیدگاہ میں ایک بہت بڑے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا : سات سال قبل آج کے دن ایرانی عوام کی جانب سے پورے ملک میں نکالی گئیں پرشکوہ اور تاریخ ساز ریلیاں اور ولایت فقیہ سے ملت ایران کا تجدید عہد و وفاداری اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک شاندار اور یادگار باب ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : ایران کے عوام نے مختلف میدانوں اور مراحل میں اسلامی انقلاب، اسلامی جمہوری نظام اور ولایت فقیہ کا دفاع کرکے دشمنوں پر کاری ضرب لگائی ہے ۔

حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ استقامت اور پامردی کا جذبہ ایران کی طاقت کا ایک اہم ترین عنصر ہے کہا کہ لبنان کی تینتیس روزہ جنگ اور غزہ کی مختلف جنگوں میں استقامتی محاذ کی کامیابی ایران کے اسلامی انقلاب سے ہی حوصلہ لے کر حاصل ہوئی ہے ۔

مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آستان قدس رضوی کے سربراہ نے کہا : ایرانی عوام نے روحانی بصیرت اور قیام عاشورا کے مقاصد کو اپنے دل و دماغ میں رکھ کر سڑکوں پر آکر اور اسلامی نظام، مادر وطن، شہدا کے خون اور ولایت فقیہ کا بھرپور دفاع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ۲۹ دسمبر کو رونما ہونے والے تاریخی دن کو ایرانی عوام کی جرات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا اور اس دن ہماری جرات مند قوم نے ملک دشمن عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والی عالمی سامراجی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیا

واضح رہے کہ سات سال پہلے ۲۹ دسمبر ۲۰۰۹ کے دن (۹ دی ۱۳۸۸ ایرانی سال) ایران میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے بعد بعض ملک دشمن عناصر نے تہران سمیت بعض شہروں میں ہنگامہ برپا کیا جن کو بیرونی حمایت حاصل تھی مگر ایرانی قوم نے سڑکوں پر آکر ہوئے ملک دشمن عناصر کی ناجائز خواہشات کو مسترد کرتے ہوئے ملکی سالمیت کا بھرپوردفاع کیا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬