رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن کے صدر ڈوٹریٹے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے زیادہ تر سفرا درحقیقت سفیر نہیں ہیں بلکہ وہ دوسرے ملکوں میں جاسوسی کرتے ہیں اور سی آئی اے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں میں تعینات امریکی سفیر ان ملکوں کی حکومتوں کو کمزور کرنے کے مشن پر کام کرتے ہیں-
فلپائن کے اخبار منیلا ٹائمز کی اس رپورٹ کے بعد جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا فلپائن کی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے، فلپائن کے صدر نے کہا کہ ابھی تک مجھے میری حکومت کو کمزور کرنے کے تعلق سے منیلا میں امریکی سفیر کی سازش کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بیشتر ملکوں میں تعینات امریکی سفیر سی آئی اے کے ساتھ مل کر ان ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ فلپائن کے صدر کے/۹۸۸/ن۹۴۰