01 January 2017 - 13:51
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425414
فونت
عراق کے صوبے نجف کے مختلف علاقوں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح صوبہ نجف کے ضلع قادسیہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں چھے افراد جاں بحق اور بائیس دیگر زخمی ہوگئے۔

 مرنے والوں میں سیکورٹی اہلکار اور عام شہری دونوں شامل ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے صوبہ نجف کے علاقے مشخاب میں بھی ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 اس سے قبل ہفتے کے روز عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے بغداد بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬