03 January 2017 - 22:06
News ID: 425469
فونت
علی اکبر ولایتی:
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف عراق، شام اور فلسطین کے مزاحمتی فرنٹ کی مسلسل حمایت ہے اور کبھی بھی مزاحمتی فرنٹ کی حمایت کا سلسلہ ختم نہیں ہو گا۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی نائب صدر نوری المالکی کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد صحافیوں ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عراق کو تقسیم کرنے کی ناکام امریکی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران مزاحمتی فرنٹ کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شامی شہر حلب کی کامیابی کے بعد عراقی شہر موصل داعش کے قبضے سے آزاد کروا لیا جائے گا اور امریکہ کی حمایت کرنے والے کچھ ممالک کی جانب سے عراق کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف عراق، شام اور فلسطین کے مزاحمتی فرنٹ کی مسلسل حمایت ہے اور کبھی بھی مزاحمتی فرنٹ کی حمایت کا سلسلہ ختم نہیں ہو گا۔

ایرانی اعلی عہدیدار نے کہا کہ شامی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہئے اور کوئی بھی ملک اس ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں رکھتا۔

انہوں نے شام میں ایرانی فوجیوں کی قانونی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد اور حمایت سے شامی عوام دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیاب ہو گی۔

اس موقع پر علی اکبر ولایتی نے ایران اور شام کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حمایت کے سلسلے میں ایران اور روس باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬