![ڈاکٹر علی لاریجانی](/Original/1395/06/22/IMG23420976.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے حقوق برابر ہیں اور اس حوالے سے کوئی امتیازی رویہ برتا نہیں جاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے گزشتہ نئے عیسوی سال کی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں میں بسنے والی عیسائی برادری کے سنئیر نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے نئے عیسوی سال کی آمد پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی (ع) دوسرے پیغمبروں کی طرح امن اور دوستی کے نبی ہیں اور وہ تمام مذاہب کے لئے صبر اور برداشت کی علمات ہیں۔
علی لاریجانی نے مزید بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بسنے والے الہامی ادیان کے پیروکاروں کی پرسکون زندگی باقی ممالک کے لئے ایک منفرد مثال ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/