رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی اور دفاع مقدس کےعرصے کے دوران اپنی اہم ذمہ داریوں کے باعث آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی، اسلامی انقلاب اور اسلامی حکومت کے دوستوں اور دشمنوں دونوں کی توجہ کا مرکز رہے۔
تعزیتی پیغام کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے شاہی حکومت کے دور میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ان کے پائے اسقامت میں ذرہ برابر لغزش پیدا نہیں ہوئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسلامی انقلاب کی تحریک کی کامیابی میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی انتھک جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
اس پیغام کے مطابق بلاشبہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا نام اوراسلامی حکومت کے لیے آپ کی خدمات، آپ کے چاہنے والوں کے ذہنوں میں ہمشیہ باقی رہیں گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰