10 January 2017 - 21:40
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425613
فونت
جنرل امجد شعیب:
باقاعدہ پروپوزل مارچ تک حکومت پاکستان کو بھیجا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے۔ انہیں لیجانے کیلئے سعودی حکومت نے خصوصی طیارہ پاکستان بھیجا تھا۔
پاکستان کا پرچم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف سے 39 ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع کے سامنے تین شرائط رکھیں تھیں، کہ وہ اتحاد کے کمانڈر ہوں گے کسی کے ماتحت نہیں ہوں گے، ایران کو اس اتحاد میں شامل کیا جائے گا اور رکن ممالک میں ثالثی کا پورا اختیار ہو گا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد نے کہا سعودی عرب نے جنرل (ر) راحیل شریف کی تینوں شرائط مان لیں۔ باقاعدہ پروپوزل مارچ تک حکومت پاکستان کو بھیجا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے۔ انہیں لیجانے کیلئے سعودی حکومت نے خصوصی طیارہ پاکستان بھیجا تھا۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬