14 January 2017 - 22:09
News ID: 425694
فونت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان :
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ اس کو کویت کے ذریعے خلیج فارس تعاون کونسل کا کوئی بھی پیغام ابھی تک دریافت نہیں ہواہے-
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس بارے میں کہ کویت ، خلیج فارس تعاون کونسل کا کوئی پیغام ایران کو پہنچانے والا ہے کہا کہ تہران کو ابھی ایسا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا ہے -

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ جیسے ہی کوئی تجویز موصول ہوگی اسلامی جمہوریہ ایران اس کا جائزہ لےگا اور اس کے بارے میں فیصلہ کرے گا -

کویت کے نائب وزیرخارجہ خالد جاراللہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کا پیغام ایران تک پہنچانے کے لئے کسی مناسب تاریخ کا تعین کرنے کے لئے ایرانی بھائیوں سے رابطے میں ہیں -

سعودی عرب ، بحرین ، کویت ، قطر ، عمان اور متحدہ عرب امارات خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک ہیں -

واضح رہے کہ کویت کے نائب وزیرخارجہ خالد جاراللہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے ایران کو ایک پیغام پہنچانے والا ہے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬