رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق البانیا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور البانیا کے درمیان بامی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لئے راستہ ہموار ہوا ہے۔
البانیا کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ البانیا،ایران کے ساتھ تعلقات کو برھانے کے مقصد سے تہران میں دوبارہ اپنا سفارتخانہ کھولنے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون کے وسیع مواقعوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران، تیرانا کے ساتھ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، تجارتی اور سائنسی تعلقات کو بڑهانے کا خواہاں ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/