15 January 2017 - 23:20
News ID: 425698
فونت
البانیا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور البانیا کے درمیان بامی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ایران و البانیا کے وزیر خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق البانیا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور البانیا کے درمیان بامی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لئے راستہ ہموار ہوا ہے۔

البانیا کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ البانیا،ایران کے ساتھ تعلقات کو برھانے کے مقصد سے تہران میں دوبارہ اپنا سفارتخانہ کھولنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون کے وسیع مواقعوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران، تیرانا کے ساتھ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، تجارتی اور سائنسی تعلقات کو بڑهانے کا خواہاں ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬