16 January 2017 - 14:49
News ID: 425719
فونت
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کے ساتویں روز کی مناسبت سے منعقدہ ایصال ثواب کی مجلس میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ان کے انس و لگاؤ اور عقیدت کا مظہر ہے۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کی مجلس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار اقدس پر ایران کے اسلامی انقلاب کی ممتاز شخصیت آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کی منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علی اکبر ناطق نوری نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی پرشکوہ تشییع جنازہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی، تاریخ ایران کی ایک عظیم شخصیت تھے جنھوں نے اسلامی انقلاب سے قبل اور بعد کے دور میں ایران اور ایرانی عوام کے لئے قابل ذکر خدمات انجام دیں۔

حجت الاسلام والمسلمین علی اکبر ناطق نوری نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامی و انقلابی اصولوں پر ہمیشہ زور دیتے رہے اور ایران کا اسلامی انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی کی شخصیت ان کی نظر میں دو ایسی ریڈ لائنیں تھیں کہ جن پر وہ کوئی بات برداشت نہیں کرتے تھے۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا گذشتہ ہفتے تہران میں انتقال ہو گیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬