شامی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے وادی بردی میں پیش قدمی کرتے ہوئے اس علاقے کے متعدد دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے بدھ کو وادی بردی کے عین الفیجہ ٹاؤن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا اور اس ٹاؤن سے نزدیک پہنچ گئی۔
شامی فوج نے اسی طرح وادی بردی میں، وادی تمامہ اور ابوسالم گذرگاہ کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ ان کامیابیوں کے ساتھ ہی وادی بردی علاقے میں دہشت گردوں پرعرصہ حیات مزید تنگ ہوگیا ہے اور وادی بردی کے دیہی علاقوں کے ساتھ الجرود اور افرہ علاقوں کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے۔
گذشتہ ہفتوں کے دوران وادی بردی میں موجود دہشت گردوں نے، دمشق کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے اہم ذخائر کو آلودہ کردیا تھا ۔
واضح رہے کہ دمشق کو پینے کا پانی اسی علاقے سے فراہم کیا جاتا ہے۔ دمشق کے بہت سے علاقوں میں پانی ٹینکروں کے ذریعے پہنچایا جارہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے