19 January 2017 - 21:23
News ID: 425791
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : سب کو اس بات کو سمجھنا چاہئے کہ واشنگٹن کے ساتھ سیاسی اختلافات کے باوجود ، اقتصادی تعلقات کے لئے ایران کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سوئیٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شام کے بحران سے متعلق قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ اجلاس کے بارے میں کہا : تمام ملکوں کو خواہ وہ آستانہ اجلاس میں شریک ہوں، یا شریک نہ ہوں چاہئے کہ اس سلسلے میں باہمی رقابت سے پرہیز کرتے ہوئے خون خرابے اور بے گناہوں کے قتل عام کے خاتمے کے لئے، شامی گرہوں کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کی کوشش کریں۔

جواد ظریف نے بیان کرتے ہوئے کہا : ایران علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے وہ چیز جس نے  ایران ، روس اور ترکی کو شام کے بحران کو ختم کرنے کے مقصد سے متحد کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ دہشت گردی کسی حد اور حدود کو نہیں پہنچانتی اور کوئی بھی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت کرکے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے میں سعودی عرب کی پالیسیوں پر شکوہ کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کی جانب سے بہت زیادہ بیان بازیاں کی گئیں جبکہ اس بات کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے سلسلے میں دشمنانہ موقف اور پالیسیاں رکھیں ، بلکہ دونوں ملک علاقے کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے لئے تعاون کرسکتے ہیں۔

جواد ظریف نے لبنان میں صدر سے متعلق جاری بحران کے خاتمے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران اور سعودی عرب اس بات پر قادر تھے کہ لبنان میں صدر کے انتخاب کی راہ میں حائل رکاوٹ کو دور کرسکیں اور ایک راہ حل تلاش کرسکیں۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬