22 January 2017 - 17:37
News ID: 425843
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل اور شہداء کمیٹی کے چیئرمین حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور کے مختلف قصبوں کا دورہ کیا۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل اور شہداء کمیٹی کے چیئرمین حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور کے مختلف قصبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پربرادر فداعباس لاڑک، مولانا سکندرعلی دل،قمردین شیخ ، مولانا محبوب علی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

 اس موقع پر گڑہی یاسین، خانپور، پیر چنڈام ، ڈکھن، مدیجی اور رتوڈیرو میںمیڈیا اور عوامی اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جمعہ 27جنوری کو دھشت گردی کے خلاف سندہ بھر میں یوم احتجاج اور یوم سیاہ منایا جائے گا۔

سندہ کی سرزمین پر دھشت گردی کے اڈے اور ٹریننگ کیمپس قبول نہیں۔ سندہ حکومت نے وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر بھی عمل نہیں کیا۔ یوم احتجاج کی مختلف جماعتوں نے حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھشت گردی اور مذہبی منافرت معاشرے کیلئے نقصاندہ ہے ۔ہم دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف سندہ کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کربھرپور جدوجھد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ۳۰ جنوری کو شہدائے سانحہ شکارپور جامع مسجد سیدالشہداء ؑ کی دوسری برسی کے موقع پر( عظمت شہداء کانفرنس) منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جیدعلمائے کرام اور اکابرین شریک ہوںگے۔

کانفرنس سے قائد وحدت حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین جدوجہد کے ہر مرحلے میں وارثان شہداء کے شانہ بشانہ میدان عمل میں ہے۔ وارثان شہداء کمیٹی کی جدوجہد کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬